ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنا نے کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنا نے کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت  پر خوشی ہے، میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، پاکستان جیسے ملک ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی اہم مسئلہ ہے۔اس لوٹ مار کی وجہ  ترقی پذیر  ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے، اس کور وکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ  سفارشات پر عملدرآمد میں ہے۔

 وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے ان ممالک کی کرنسی کی قدر گر جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا  ہے۔

 عمران خان  نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا ءکے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

 وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ کورونا وبا ءکے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے، ویکسین کے حوالے سے اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

The post ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنا نے کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email