پیٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کل بجلی کے بل جلاتے تھے آج عوام کا خون جلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار نےغریبوں کی زندگی تنگ کردی ہے ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا عذاب بڑھے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خان صاحب  تو عوام کو پتھر کے دور کی طرف لے کر جا رہے ہیں ، غریب کیلئے بچوں کو روٹی اور تعلیم دینا مشکل ہو گیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ثابت کرنا ہے آنے والاوقت جیالوں کاہے،وزیراعظم جیالاہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پوچھتا ہوں نئی حکومت نے آپ کیلئے کیا کیا ، ہمارے مخالف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، الیکشن ہارنے والے ویسے ہی منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں ، دھاندلی سے الیکشن جیتنے والے بھی منہ دکھانے کےقابل نہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے تو پیپلز پارٹی کےپاس ہی حل ہے ، پیپلزپارٹی نےماضی میں مہنگائی،غربت اور بےروزگاری کا مقابلہ کیا ، موجودہ حکومت غریب دشمن ہے،16ہزارخاندانوں کوبےروزگارکیا۔

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ 10 تاریخ کو تیر پر ٹھپہ لگاکرپیپلز پارٹی امیدوار کوکامیاب کرناہے ، ثابت کرینگے آج بھی کشمیر پیپلز پارٹی کا ہے ، کشمیرکی عوام نے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو پیغام بھیجا ، آزادکشمیر کی عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کیا ، جیلوں میں جیالوں کی ٹریننگ ہوتی ہے ، انکو پتا نہیں ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جیلوں میں ہم ظالموں اور آمروں کا مقابلہ کرتے ہیں ، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے ، آزاد کشمیرکی عوام نےدھاندلی کا مقابلہ کیا ، ضمنی الیکشن میں جیالے عمران خان کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی صدر کو منتخب کیاگیا ، کشمیر کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

The post پیٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email