کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان کے لیے روانہ

کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 708 عمر شریف کا جسد خاکی میونخ جرمنی سے لیکر روانہ ہو گئی ہے۔

ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 708 ترکی کے شہر استنبول رکنے کے بعد دوسری پرواز ٹی کے 1634 کے ذریعے کراچی آئے گی۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اور جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر جسد خاکی لایا جائے گا۔

The post کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان کے لیے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email