اگر تھوڑی سی بارش ہوجائے تو پورا کراچی ڈوب جاتا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر تھوڑی سی بارش ہوجائے تو پورا کراچی ڈوب جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کے بعد آزاد جموں و کشمیرمیں بھی بری طرح شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں بھی ایسے ہی شکست ہوگی ، ماضی گواہ ہے بلاول نے جس جس کی الیکشن مہم میں حصہ لیا  وہ امیدوار ناکامی میں بھی آخری نمبرپر آیا ، اس سے بڑا اور جھوٹ کیاہوگا کہ بلاول عوام میں کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرمیں حکومت کا خواب دیکھنے والا بلاول احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ، ملک میں کرپشن کی نئی روایات اور نئے طریقے ایجاد کرنیوالا زرداری ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اورایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے بھی یہ ہی ہیں ، آج سندھ میں بدترین غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت ہے، کراچی کی عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن،روزگار فروخت کرنے اور کمیشن لینے والی جماعت ہے ، بلاول صاحب آپ کو شاہد معلوم نہیں کہ مشرف دور میں این آر او کس نے لیا تھا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سستے گھروں، نوکریوں کی فراہمی اور وسائل کی مساوی تقسیم کو یقین بنایا ہے ، پارلیمان کے اندر مقابلے کی باتیں کرنیوالے پارلیمان کے اجلاس میں میں بھی آجایا کریں۔

The post اگر تھوڑی سی بارش ہوجائے تو پورا کراچی ڈوب جاتا ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email