حریم شاہ اور صندل خٹک کی ہوٹل کے کمرے میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو  شیئر کی ہے۔

اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم اور صندل ہوٹل کے کمرے میں  ڈانس کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا  کہ اداکارہ حریم اور صندل ایک گاڑی میں موجود ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔

 تاہم ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد حریم اور صندل خٹک کو سو شل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی ویڈیو  میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کو بیک وقت ایک دوسرے کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حریم اور صندل خٹک پیٹ کے بل لیٹی ہوئی ہیں اور دونوں ٹک ٹاک بنارہی ہیں۔

تاہم دونوں ٹک ٹاکر انڈین گانے کتنا انوکھا بندھن ہے یہ گانا شروع کردیتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کے لبوں پر بوسہ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ ر حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے آج  ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کردی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ حریما شاہ انستاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔

تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر اور نے سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے لیے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔

The post حریم شاہ اور صندل خٹک کی ہوٹل کے کمرے میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email