لاہور : خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ  لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں ملزمہ نے اپنے سابق شوہر ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔

شیراکوٹ پولیس   کا کہنا ہے کہ ملزمہ صدف کو ساجد خان نے 03 سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔ مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔

پولیس  کا مزید کہنا ہے  ساجدخان نے ملزمہ کو تین سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتے قبل دوسری شادی کی تھی، ملزمہ صدف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن و پولیس ٹیم نے  کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کارروائی  کے دوران ملزمہ صدف  کا کہنا تھا کہ میری ڈھائی سال کی چھوٹی سی بچی ہے ۔ 3 سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی پھر اس نے طلاق دی لیکن میرا حلالہ کروایا جس کے بعد خود دوسری شادی کررہا ہے اور اب  مجھ سے شادی نہیں کر رہاجس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے یہ کام کیا۔

The post لاہور : خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email