اداکارہ صبور علی کا سوشل میڈیا صارف کو دلچسپ جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ کا دلچسپ جواب دے دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں  صبور علی نے لال رنگ کا ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے اور ان کا وزن پہلے کی نسبت تھوڑا بڑھا ہوا لگ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ اور علی انصاری موٹے ہوتے جارہے ہو۔

جس پر صبور علی نے بڑے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جی ہم دونوں خوشی سے موٹے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔

The post اداکارہ صبور علی کا سوشل میڈیا صارف کو دلچسپ جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email