وزیر اعظم کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بھجوائی جائے گی ، سمری کی سرکولیشن کےذریعے منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے ، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت  کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا ، نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ر جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے ، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر قانون،اٹارنی جنرل،فواد چوہدری،اسد عمر اور بابر اعوان شریک ہوئے۔

The post وزیر اعظم کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email