لوکل گورنمنٹس کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دے کر بااختیار بنایا جائے گا ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹس کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دے کر بااختیار بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں میں پنجاب کے  لوکل گورنمنٹ سسٹم کے مجوزہ مسودے کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا ، نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے ، اس سسٹم کے تحت پنجاب میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تعداد 11تجویزکی گئی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی تعداد15رکھنے کی تجویز ہے ، نئے سسٹم کے تحت میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 133اورٹاؤن کمیٹیوں کی تعداد64کی تجویزہے ، نئے نظام کے تحت 35ڈسٹرکٹ کونسلز کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے ، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ لو کل گورنمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی کا چیئر پرسن ہوگا ، ٹریڈرز کے لیے ایک مخصوص نشست مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا ، تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ، نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے مسودے کو حتمی شکل دے کر کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم اورمقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اختیارات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،سیکریٹری قانون،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

The post لوکل گورنمنٹس کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دے کر بااختیار بنایا جائے گا ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email