بیٹے آریان خان کے حوالے سے شاہ رخ خان کا انٹر ویو سامنے آگیا

بالی وڈ کے کنگ  خٓن، شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے آریان خان کے حوالے سے دیئے جانے والے کا کلپ بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان  کے  وائرل انٹرویو کی یہ کلپ 1997 کی ہے جس میں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا وہ سب کرے جو وہ خود نہیں کر سکے۔‘

انٹر ویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میرا بیٹا بڑا ہو جائے گا تو میں اسے کہوں گا کہ سگریٹ پیو، منشیات استعمال کرو یا لڑکیوں سے باتیں کرو تمہیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post بیٹے آریان خان کے حوالے سے شاہ رخ خان کا انٹر ویو سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email