سوشل میڈیا سائٹس کس وجہ سے ڈاؤن ہوئی تھیں؟

گزشتہ روز چند گھنٹے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروسز بند رہیں تھیں جس کی وجوہات کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل کی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس کے ڈیٹا سنٹرز میں معلومات کی ترسیل کرنے والے راؤٹرز میں تکنیکی نقص اس بندش کی وجہ بنا۔

 دوسری طرف سکیورٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے کسی شخص سے نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہو گئی ہو۔

اپنے بلاگ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا ماننا ہے اس بندش کی بنیادی وجہ کنفیگریشن میں غلط تبدیلی ہے۔

اس حوالے سے عوامی ذرائع کا کہنا ہے نااہلیت کا یہی حال رہا تو کل کلاں کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سے  صارفین  کی پرائیویسی کے حوالے سے اعدا دوشمار اورڈیٹا بھی چوری ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جس کی سروسز مکمل طور پر بحال رہیں، فیس بک اور دیگر اس کی دیگر سائٹس پر ہونے والی تنقید اور طنز کا گڑھ بن گیا اور صارفین نے مذاحیہ میمز کی مدد سے بندش کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

The post سوشل میڈیا سائٹس کس وجہ سے ڈاؤن ہوئی تھیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email