صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو  کم پینشن  دینے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو 2017 میں شوہر کی تاریخِ وفات سے بیوہ کو پینشن دینے کی ہدایت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی شہری، عائشہ عارف نے وفاقی محتسب کے 2020ء کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی، وفاقی محتسب نے بیوہ کو تاخیر سے درخواست دینے پر  یکم فروری 2019ء سے پینشن دینے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو بیوہ کو 29 ستمبر 2017ء سے تمام بقایہ جات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان کی وفات پر وراثت اور دیگر تمام حقوق لاگو ہونا شروع ہو جاتے ہیں، شکایت کنندہ بیوہ شوہر کی تاریخِ وفات سے پنشن کی حق دار ہے۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی محتسب نے ناقابل دفاع  بنیادوں پر درخواست کنندہ کی درخواست مسترد کی ہے۔

The post صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email