ہیلی کاپٹر میں دلہن کی انوکھی رخصتی کی ویڈیو وائرل

شادی کی رسومات ہر کلچر اور رواج کی مناسبت سے الگ الگ ہوتی ہیں تاہم اس دوران کچھ ایسی بھی حرکات سامنے آتی ہیں جو یادگار بن جاتی ہیں۔

آج ہم جس ویڈیو کے حوالے سے بات کرینگے وہ ایک رخصتی کی ویڈیو ہے جس میں دولہا اپنی دلہن کو ایک ہیلی کاپٹر میں رخصت کروا کر لے جارہا ہے۔

آج کل رخصتی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے مختلف انداز اور منفرد طرز اپنایا جانے لگا ہے یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM Pakistan™ (@fhmpakistan)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ہیلی کاپٹر میں بیٹھے ہیں اور سیٹ بیلٹ بھی باندھی ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر کا پر گھومنا شروع ہوتا ہے اور پرواز کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ’ سویک گاڑی سے  بات آگے نکل گئی ہے اب’۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے دولہا اور دلہن کی جہاز میں بیٹھے ہوئے مناظر کو  موبائل کے کیمرے میں قید کیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کئے گئے جبکہ کچھ نے اس حرکت پر نئے جوڑے پر کڑی تنقید بھی کی۔

The post ہیلی کاپٹر میں دلہن کی انوکھی رخصتی کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email