عمران خان کے اپنے لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کےاپنےلوگ کرپشن میں ڈوبےہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوپتہ ہی نہیں مہنگائی اتنی بڑھ گئی  ہے ، وہ کیاکریں گے ، آج پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے ، ایک کروڑنوکریاں،50لاکھ گھروں کےوعدےکاکیاہوا؟

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف جانےکےبجائےخودکشی کرلوں گا ، عمران خان نےآج تک کوئی بات پوری نہیں کی۔

 گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سول اسپتال سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں انتہائی کمزور ہیں ،  ہمارے جو اس وقت حالات ہیں ، جو معیشت ہے  وہ تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سے کچھ کنٹرول نہیں ہورہا ہے ، کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے مہنگائی نے عوام کا بُرا حشر کردیا ہے ، موجودہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے ، حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پیپلز پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ،  مریم اورنگزیب سے ملاقات معمول کے مطابق تھی، سیاستدان تو دشمنوں سے بھی ملتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے شوکاز کی بات بے بنیاد ہے ، نیر بخاری نے تردید بھی کردی ہے ، جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے ، پنڈورا بوکس کھلیں گے ، ہم شروع دن سے کہتے آرہے ہیں جو یہ بات کررہے ہیں وہ ناممکن ہے ، تحریک طالبان کو معافی دینا شہیدوں کے خون پر نمک چھڑکنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنڈورا باکس میں شامل افراد کے خلاف حکومت کچھ نہیں کرے گی ،  پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ، پاکستان نے جو نقصان اُٹھایا اور قربانیاں دیں وہ بھی امریکہ کے کہنے پر دیں ، ماضی میں بھی ڈپلومیسی زیرو تھی اب بھی ڈپلومیسی زیرو ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا تھا کہ وزراء کے دورے نہیں ہیں کوئی رابطے نہیں ہیں ، ہم سننا چاہتے تھے کہ پاکستانی وفد ایران گیا، ابوظہبی گیا، عمان گیا ، سعودی عرب گیا ،  انگلینڈ جاتے اور امریکہ سے بھی بات کرتے ، بیرونی دنیا کو بتاتے کہ ہم کس پوزیشن میں ہیں ہم نے کیا کیا ہے لیکن اس حکومت نے ایسا نہیں کیا اور بہترین موقع گنوا دیا۔

The post عمران خان کے اپنے لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ، خورشید شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email