اساتذہ کا ہماری زندگیوں کو سنوارنے میں بنیادی کردار ہے، وزیر جنگلات پنجاب

صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا ہماری زندگیوں کو سنوارنے میں بنیادی کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے یوم اساتذہ کے موقعے پر اپنے اساتذہ کو ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے اپنے اساتذہ کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے اساتذہ کے ساتھ اپنے ادوار کی یادیں تازہ کیں اور اپنی تعلیم و تربیت پر اساتذہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اساتذہ کی وجہ سے ہوں، اساتذہ کا ہماری زندگیوں کو سنوارنے میں بنیادی کردار ہے، اساتذہ ہی کی وجہ سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اساتذہ میرے محسن ہیں، ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں، حیات اساتذہ کی صحت و سلامتی اور وفات پا جانے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے مزید کہا ہے کہ کوشش کروں گا حیات اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے دعا لوں۔ اپنے ہر استاد کے نام کا ایک پودا لگاؤں گا۔

The post اساتذہ کا ہماری زندگیوں کو سنوارنے میں بنیادی کردار ہے، وزیر جنگلات پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email