پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستانی سفیر

پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی جاری ہے۔

سفیر منیر اکرم نے حاضرین کی توجہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ’’حتمی حل‘‘ نافذ کرنے کے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرے کی طرف مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کے لیے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا ہے، بھارت نے پچھلے سال 73 ارب ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کیے، بھارت نے بحر ہند کوبھی ایٹمی بنادیا ہے۔

منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت تنازعات کا حل ضروری ہے۔

پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مزید کہا ہے کہ روائیتی اسٹریٹجک فوجی قوتوں کے توازن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

The post پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستانی سفیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email