کراچی:پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسمگلروں کے خلاف کارروائی،1 ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جس میں 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران کراچی سے منشیات اسمگل کرنے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

  ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران کراچی سے منشیات اسمگل کرنے والی گاڑی سے 18 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوران کارروائی منشیات اسمگل کرنے والے 1 ملزم عنایت اللہ کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگل میں ملوث گرفتار ملزم عنایت اللہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

The post کراچی:پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسمگلروں کے خلاف کارروائی،1 ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email