سرچ آ پر یشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ن ے کہا ہے کہ سرچ آ پر یشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا جبکہ گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میرا آبادی اور گردنو اح میں کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران  225 گھروں، 321افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 45 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران 03 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران بغیر کاغذات 35موٹرسائیکلوں کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا جبکہ بند کئے گئے موٹرسائیکلوں کے متعلق جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ سرچ آ پر یشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

The post سرچ آ پر یشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے، آئی جی اسلام آباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email