پنجاب کے تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، عمران سکندر بلوچ

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سنٹرز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے اپنے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں تمام شہری کورونا کی  مکمل احتیاط  کریں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلاوچ کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، 15 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 416,902 ہو گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ اب تک صوبہ بھر میں380,153 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24,460 ہو گئی ہے، گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 12 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، صوبہ پنجاب میں کورونا سے ٹوٹل 32 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 7,108,384 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور  میں 589 اور راولپنڈی میں 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اس کے علاوہ فیصل آباد میں 87، ملتان میں 71، ڈیرہ غازی خان میں 64 اور گوجرانوالہ میں 36، میانوالی میں 29 اور رحیم یار خان میں 26، ساہیوال میں 25، اوکاڑہ میں 22، سرگودھا اور خوشاب میں 21 اکیس جبکہ بہاولپور میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں مثبت شرح 11 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں،15 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔

The post پنجاب کے تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، عمران سکندر بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email