لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا  تحفہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی جبکہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی جبکہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی-

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں اجلاس میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام اجلاس میں موجود رہے۔

The post لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email