غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی کی جائے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرگودھا میں صفائی کے دوران سینٹری ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی کی جائے اور سزا دی جائے گئی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  جاں بحق سینٹری ورکرز کے لواحقین سے دلی  ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

The post غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی کی جائے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email