لاہور میں کار ریسنگ ٹریک پر سجا ڈرفٹ ریسنگ کا رنگا رنگ میلہ

پاکستان کے پہلے ریسنگ ٹریک پر چمچماتی گاڑیوں کی ڈانسنگ مووز نے ریسنگ کے شوقین لوگوں کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب پاکستان کا پہلا کار ریسنگ ٹریک قائم کر دیا  گیا ہے، ریسنگ پروموشن کے لیے دو کلو میٹر طویل ریسنگ ٹریک پر پہلا ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں ملک کے نامور 20 ریسرز نے شرکت کی۔

شوخ رنگوں پر مبنی تیز ترین اسپورٹس کارز نہ صرف ٹریک پر اڑتی دکھائی دیں بلکہ ریسرز کی مہارت سے برق رفتارا سپورٹس کارز ٹریک پر جھولتی رہیں۔

ریسنگ ٹریک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کے قیام سے پاکستانی ریسرز کے لیے عالمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ریسنگ ٹریک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر کار ریسنگ کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ملک کے پہلے ریسنگ ٹریک پر لگی رونق سے گمان پیدا ہوتا ہے کہ اگر حکومت دلچسپی لے تو پاکستانی ریسرز بھی عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

The post لاہور میں کار ریسنگ ٹریک پر سجا ڈرفٹ ریسنگ کا رنگا رنگ میلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email