سمندر میں پھنسی کشتیوں کو نکالنے کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ کا آپریشن

پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں پھنسی کشتیوں، لانچوں کو نکالنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے تیز ہوا، بارش، طوفان سے متاثر ہوئے، گوادر کے اولڈ ٹائون میں اربن فکسنگ کی صورتحال بنی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیلابی پانی سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا فوج کے دستوں نے فوری طور پر سول انتظامیہ کی مدد میں ریلیف اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ نے پانی نکالنے کی کوششوں کے ساتھ پانی میں پھنسے عوام کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ جیونی سمیت چھوٹی جیٹیز پر فوجی دستوں نے مقامی آبادی کو اپنی کشتیاں محفوظ مقامات تک پہنچانے میں  بھی مدد کی۔

The post سمندر میں پھنسی کشتیوں کو نکالنے کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ کا آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email