کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کابل میں مسجد کے باہر دھماکہ ہوا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں  کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی عیدگاہ جامع مسجد کے دروازے کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کابل کے شاہراہ نو اسپتال میں چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لایاگیا ہے، ابھی تک دھماکے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

The post کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، 2 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email