قومی کرکٹ  ٹیم کو  غیر ملکی کوچز میتھیو ہیڈن اور ورنوو فلینڈر  جوائن کریں گے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  کے لیے قومی  کرکٹ ٹیم کوغیر ملکی کوچز میتھیو ہیڈن اور ورنوو فلینڈر  جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے، جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ورنوو فلینڈر اگلے ہفتے لاہور میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔

میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے، فیلنڈر میگاایونٹ میں قومی باؤلرز کی رہنمائی کریں گے ۔

قومی ٹیم کے ساتھ ایک مقامی کوچ بھی تعینات کیا جائے گا۔

وضح رہے کہ  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں شروع ہوگا ۔

قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبرکو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

The post قومی کرکٹ  ٹیم کو  غیر ملکی کوچز میتھیو ہیڈن اور ورنوو فلینڈر  جوائن کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email