پنڈورا لیکس، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم عمران خان نے کل اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا، اجلاس کے دوران پینڈورا لیکس میں شامل حکومتی شخصیات کے ناموں پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاملے پر مزید تحقیقات کے حوالے سے ہدایات دیں گے جبکہ آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔

The post پنڈورا لیکس، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email