حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7 ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی، جو قصور وار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی، ناجائزہ دولت، ٹیکس، چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے، پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا ہے۔

چ

The post حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email