مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مواچھ گوٹھ کا حملہ میرے گھر پر ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مواچھ گوٹھ کا حملہ میرے گھر پر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مواچھ گوٹھ کا حملہ میرے گھر پر ہوا ہے۔
آغا رفیع اللہ نے کہا کہ میں اس غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد دہشتگردوں کو کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملوث افراد انجام تک نہ پہنچیں گے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ مواچھ گوٹھ کے سانحے کو چالیس روز مکمل ہو گئے ہیں۔ مواچھ گوٹھ میں دستی بم سے منی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔ مواچھ گوٹھ سانحے میں 13 لوگ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

The post مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مواچھ گوٹھ کا حملہ میرے گھر پر ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email