مواچھ گوٹھ سانحہ کھلی دہشتگردی تھی جو آزادی کے دن کی گئی، فرمان علی

فرمان علی نے کہا ہے کہ مواچھ گوٹھ سانحہ کھلی دہشتگردی تھی جو آزادی کے دن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے فرمان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 آگست کے دن ہم اپنے گھر کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، اس دن آزادی کی مناسبت سے بچوں نے پاکستان کے جھنڈے بھی ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔

فرمان علی کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری کوئی دشمنی نہیں، یہ سانحہ کھلی دہشتگردی تھی جو آزادی کے دن کی گئی۔

فرمان علی نے یہ بھی کہا کہ 14 آگست کے دن تمام دوستوں نے سیاسی اختلاف بھلا کر ہمارا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ مواچھ گوٹھ کے سانحے کو چالیس روز مکمل ہو گئے ہیں۔ مواچھ گوٹھ میں دستی بم سے منی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔ مواچھ گوٹھ سانحے میں 13 لوگ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

The post مواچھ گوٹھ سانحہ کھلی دہشتگردی تھی جو آزادی کے دن کی گئی، فرمان علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email