ڈرامہ اور فلمی ستاروں سے سجاسیلیبرٹیزپریمیئر لیگ کا میلہ

ڈرامہ اور فلمی ستاروں سے سجا سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ(سی پی ایل) کا میلہ  6سے 10اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیلیبرٹیزپریمیئر لیگ میں ملکی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری ، پارلیمنٹیرینز اور اینکر پرسنزپر مشتمل 6ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے۔

سی پی ایل کی6ٹیموں میں ملکی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے80سے زائد اسٹارز،قومی اسمبلی ،سینیٹ ارکان اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

لیگ میں راولپنڈی اسٹارز،اسلام آباد نوا،کوئٹہ مارخورز،پشاور ٹائیگرز،لاہور ہیروز اور کراچی رائلز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

راولپنڈی ا سٹارز کی کپتانی معروف گلوکار شفقت امانت علی،کوئٹہ مارخورز کی کپتانی معروف اداکار احسن خان،پشاور ٹائیگرز کی کپتانی خلیل الرحمان قمر کریں گے۔

The post ڈرامہ اور فلمی ستاروں سے سجاسیلیبرٹیزپریمیئر لیگ کا میلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email