مواچھ گوٹھ سانحہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دکھ کی گھڑی تھی، رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شاہ جان

رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شاہ جان نے کہا ہے کہ مواچھ گوٹھ سانحہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دکھ کی گھڑی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شاہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل ایریا کے سیاست دانوں نے مواچھ گوٹھ سانحے کو اپنی طاقت میں بدلا ہے۔
شاہ جان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام کرے۔
رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلعہ ملیر کے سیاسی دوستوں نے پیغام دیا ہے کہ ہم سب متحد ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شاہ جان نے مزید کہا کہ ریاست سے مطالبہ کرتا ہوں ملک میں ہونے والے جرائم کی وجوہات کو تلاش کیا جائے۔
یاد رہے کہ مواچھ گوٹھ کے سانحے کو چالیس روز مکمل ہو گئے ہیں۔ مواچھ گوٹھ میں دستی بم سے منی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔ مواچھ گوٹھ سانحے میں 13 لوگ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

The post مواچھ گوٹھ سانحہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دکھ کی گھڑی تھی، رہنما پیپلز پارٹی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شاہ جان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email