ہم لوگ آج ایک بے حس معاشرہ بن چکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم لوگ آج ایک بے حس معاشرہ بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مواچھ گوٹھ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 14 آگست کے دن پاکستان کے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آج ایک بے حس معاشرہ بن چکے ہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سانحے کی تحقیقات کی جائے۔
یاد رہے کہ مواچھ گوٹھ کے سانحے کو چالیس روز مکمل ہو گئے ہیں۔ مواچھ گوٹھ میں دستی بم سے منی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔ مواچھ گوٹھ سانحے میں 13 لوگ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

The post ہم لوگ آج ایک بے حس معاشرہ بن چکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email