محکمہ اوقاف نے کامیڈی کنگ عمر شریف کی قبر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا

محکمہ اوقاف نے معروف اداکار، ہدایت کار، کامیڈی کنگ عمر شریف کی قبر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ عمر شریف کی حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی خواہش تھی، ممکنہ اجازت پر محکمہ اوقاف نے معروف اداکار، ہدایت کار، کامیڈی کنگ عمرشریف کی قبر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف حضرت عبد اللہ شاہ غازی سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے، عمر شریف عقیدت مند کے طور پر سال 2007 سے سال 2011 تک سالانہ عرس کی تقریبات میں میزبان کے فرائض انجام دیتے رہے، حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریب میں عمر شریف نے مزار کے احاطے میں تدفین کی خوائش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی اپنے بیٹے کو وصیت تھی کہ وہ ان کے مرنے کے بعد مزار کے احاطے میں تدفین کی ہرممکن کوشش کرے، محکمہ اوقاف نے عمر شریف کے لئے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے قدموں تلے قبر کا انتخاب کیا ہے، منتخب کردہ عمر شریف کی قبر قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن شیریں جناح کی قبر کے نزدیک ہے، عمر شریف کے لئے منتخب کردہ قبر احاطہ مزار کے اندر بہنے والے چشمے کے پاس واقع ہے۔

The post محکمہ اوقاف نے کامیڈی کنگ عمر شریف کی قبر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email