کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا

کلینڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا ہے۔

تفصیلتا کے مطابق  وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان نے رواں سال 1428رنز جوڑے ہیں ، محمد رضوان اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔

 کسی ایک کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا ریکارڈ ان کی دسترس میں آتا جا رہا ہے، بابراعظم سے ان کا فاصلہ اب صرف 179 رنز کا رہ گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب کے مدمقابل 65 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سدرن پنجاب کیخلاف 64 کی اننگز کھیلی، سینٹرل پنجاب سے دوسرے میچ میں 6 اور سندھ کیخلاف ایک رن بنایا ۔

 گذشتہ روز بلوچستان سے میچ میں انہوں نے 40 رنز اسکور کیے اور رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے رنز کی تعداد 1428 کرلی ۔

 انہوں نے یہ رنز 62.08 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں ، رضوان نے مجموعی طور پر 14 بار 50 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ  اس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

 یاد رہے کہ ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے قومی کرکٹر بابراعظم نے 2019 میں 1607 رنز اسکور کیے تھے، محمد رضوان 2016 میں 1386 رنز بنانے والے عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

The post کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email