پاکستان نیوی کے زیر اہتمام مارگلہ گرین گالف کلب میں ایم ایف گالف ٹورنامنٹ

پاکستاا نیوی کے زیر اہتمام مارگلہ گرین گالف کلب میں ایم ایف گالف ٹورنامنٹ 2021 کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگریز کے مقابلے کھیلے گئے،ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد غیر ترقی یافتہ علاقوں کے بچوں کیلئے فنڈز جمع کرنا تھا،ٹورنامنٹ میں 80سے زائد گالفرز شریک ہوئے۔

ٹورنامنٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی بھی شریک ہوئے،ٹورنامنٹ 18ہولز پر کھیلا گیا۔

اس موقع  پر اپنے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ اس نیک مقصد کیلئے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد بہترین کاوش ہے،پاک نیول اس طرح کے مقاصد کیلئے آرگنائزر کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈمرل آصف سندھلیہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے جمع ہونے والے فنڈر غیر ترقی یافتہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کی سب سے لمبی ڈرائیو کا ایوارڈ عمران افتخار کو دیا گیا،The closest to Pin ایوارڈ میجر مسعود لطیف کو دیا گیا۔

آمی کین اور عائشہ فوزان کو لیڈیز کیٹگری میں فاتح کا ایورڈ دیا گیا،شاہناز سلیم اور فرزان باجوہ اس کیٹگری میں رنر اپ رہیں۔

مینز کیٹگری میں عبداللہ خالد اور سعید رانا فاتح رہے جبکہ ارتضٰی اور شاہیان رنر اپ رہے۔

The post پاکستان نیوی کے زیر اہتمام مارگلہ گرین گالف کلب میں ایم ایف گالف ٹورنامنٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email