حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےپشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین منظور کروانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، حکومت کے خلاف جو کچھ ماضی میں کہا لفظ بہ لفظ صحیح ثابت ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی، خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ قریبی دوست ہمسایہ ممالک کو ناراض کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا  کہ معاہدے کی روشنی میں سب سے پہلے امریکا کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنی چاہیے، افغانستان کے بارے میں پاکستان کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی  کہنا تھا کہ حکومت نے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھا دیے ہیں، ملازمین نوکریوں سے فارغ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا مزید کہنا تھا کہ مغربی تہذیب مسلط کرنے کے لیے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، گھریلو تشدد کا بل اور کم عمری میں اسلام قبول کرنے پر پابندی کے اقدامات قبول نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ جب بیس سال پہلے  طالبان  حکومت  تھی ، اس وقت افغانستان  چائنہ روس کی دلچسپی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا  تھاکہ روس اور چائنہ کی دلچسپی واضح طور پر سامنے آگئی ہے ، خطے پر امریکہ کے  کوئی سیاسی  اثرات نہیں کہ وہ شکست کے بعد ہم پر شرائط لگائے ، جنگ تو  مغربی معیارات پر  ہے کہ ہم مغربی معیارات تسلیم کریں ، ہمارے اسلامی معیارات نہایت محترم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا  تھا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کا منصوبہ ہے۔انسانی حقوق کے لیے اسلام کا کوئی ثانی نہیں ہے ، کنٹونمنٹ ہو یا بلدیاتی الیکشن ہو ہماری اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، جمعیت علمائے اسلام کا مطالبہ عام الیکشن ہے ، بلدیاتی الیکشن ہمارا موضوع نہیں ہے۔

The post حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email