یکساں احتساب ہوتا تو قوم بین الاقوامی سطح پر بار بار شرمندہ نہ ہوتی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یکساں احتساب ہوتا تو قوم بین الاقوامی سطح پر بار بار شرمندہ نہ ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک قدم آگے، سو قدم پیچھے کے مضداق چل رہا ہے۔ تین سال میں ملک بحرانوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ معاشی اور خارجہ پالیسی کے بحران نے پاکستان کو مزید کمزور کر دیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن اور میڈیا حملوں کی زد میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا مسلسل کورم پورا نہ ہونا حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چوتھے سال میں بھی حکومتی دعوے اور اعلانات میں کوئی صداقت نظر نہیں آئی ہے۔ وزیر اعظم نے سب سے پہلا یوٹرن احتساب کے نعرے سے لیا، جن کا احتساب ہونا چائیے تھا وہی مافیا ملک پر قابض ہو گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل 436 افراد میں اکثریت پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہیں، 436 افراد کا بھی احتساب نہیں ہوا ہے۔

The post یکساں احتساب ہوتا تو قوم بین الاقوامی سطح پر بار بار شرمندہ نہ ہوتی، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email