برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پاکستانی مسافر اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابلِ قبول ہوں گے۔

اس سے قبل برطانیہ اپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست سمیت پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تھا۔

کرسچن ٹرنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ میں ہونا انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو روک دیا تھا جس کی وجہ سے ہر کسی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

The post برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email