چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کا مانسہرہ میں کرکٹ ٹرائلز منقعد کرانے کا اعلان

چیئرمین مظفر آباد ٹائیگرز ارشد خان نے مانسہرہ میں کرکٹ ٹرائلز منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان نےجناح گروپ آف کالجز کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے انعامات تقسیم کیے۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے انعامات حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کے لیے ضروری ہیں ۔

ارشد خان کا کہنا تھاکہ کھیلوں میں اچھے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، اس معاملے میں مظفرآباد ٹائیگرز آپ کے شانہ بشانہ ہے ۔

 ان کا کہنا تھاکہ مظفرآباد ٹائیگرز کے پی ایل کے دوسرے سیزن سے پہلے مانسہرہ میں بھی ٹرائلز کروائیں گے۔

چیرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کا مزید کہنا تھا کہ  کوشش ہوگی کہ مانسہرہ میں بھی کرکٹ اکیڈمی شروع کریں۔

The post چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کا مانسہرہ میں کرکٹ ٹرائلز منقعد کرانے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email