نیو ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کمپنی کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

نیو ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کمپنی کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لینڈنگ سے قبل نجی آیئر لائن کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈنگ سے قبل پرندہ جہاز سے زور دار طریقے سے ٹکرایا اور پرندہ ٹکرانے سے جہاز کومعمولی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پائلٹ کی حاضر دماغی سے جہاز کو با حفاظت اتار لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل خرابی کے باعث جہاز کی واپس کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور واپس جانے والے مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

The post نیو ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کمپنی کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email