وفاقی وزیر داخلہ کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کراچی کا دورہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج پاک بحریہ ڈاک یارڈ کراچی کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ اور سب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ کیا اور پاک بحریہ نے آپریشنل تیاریوں پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وی ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاک یارڈ پہنچنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔

وزیر داخلہ نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے اور نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنگ ہو یا امن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

The post وفاقی وزیر داخلہ کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کراچی کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email