عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی، مہوش حیات

کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے پاکستان کی صف اول کی اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا کہ عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ورسٹائل اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ عمر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔ عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔

مہوش حیات نے عمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

واضح رہےکہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین  عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 اداکارہ صبا قمر نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بالآخر  ہم سب کو اللہ کے پاس جانا ہے، لیکن عمر شریف صاحب کی موت  کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔

 

یاد رہے کہ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

The post عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی، مہوش حیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email