مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں خاندانی مافیا بن چکی ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں خاندانی مافیا بن چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں اپنے کرپشن اور بدعنوانی کے منشور پر متحد ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان دونوں جماعتوں میں موجود بچے اپنے والدین کے این آر او کی جنگ لڑرہے ہیں، دونوں جماعتوں میں جھوٹ بولنے والوں کو بڑے عہدے دیئے جاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ تاریخ کے نامور لٹیرے بھی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے سبق حاصل کررہے ہیں، دونوں جماعتیں قومی خزانے میں گلاب سے بھی خطرناک طوفان برپا کرچکی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کا گزر بسر محض جھوٹ دھمکیوں اور ابو بچانے پر ہے، بگڑی اولادیں ملازموں کو کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بلایا کریں ورنہ نوکری سے نکال دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ٹھگس آف پاکستان خاندان صدمے میں مبتلا ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اب ستاروں کا حال دیکھنا شروع کریں۔

The post مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں خاندانی مافیا بن چکی ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email