اپر چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے کا آخری روز

اپر چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی مقابلوں میں مرد اور خواتین زینی پاس سے قاقلشت تک پیرا گلائیڈنگ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق احتتامی تقریب قاقلشت میں ہوگی، شرکاء میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ مقابلے یکم اکتوبر سے شروع ہوئے تھے۔ پیراگلائڈرز سے 12 ہزار 8 سو فٹ بلندے سے اڑان بھری ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا محکمہ سیاحت، پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے یکم اکتوبر 2021 سے 3 اکتوبر 2021 تک اپرچترال میں نیشنل پیراگلائڈنگ چمپیئن شپ کا انقعاد ہوا تھا۔ نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 100 پیراگلائیڈر پائلٹ شرکت کی تھی۔ زنی پاس (4000) میٹر بلندی سے اڑان بھر کر قاقلشٹ میں لینڈنگ کی تھی۔

اس تقریب کا مقصد ایڈونچر، ثقافت اور ذمہ دارانہ سیاحت کے پہلوؤں پر توجہ کے ساتھ اپر چترال کو ایک سیاح کی منزل کے طور پر فروغ دینا تھا۔

The post اپر چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے کا آخری روز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email