پاکستان میں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد

پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں کورکمانڈر لاہور مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں 50 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ روس، فرانس، سری لنکا ، فلسطین اورکینیا سمیت 41 ممالک شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد دوسری بارکیاجا رہا ہے، چیمپئن شپ 9 اکتوبر تک لاہورمیں جاری رہےگی۔

 

 

The post پاکستان میں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email