کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلفاسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں،عمران سکندر

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں-

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، اس لیے تمام شہری کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں،صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے-

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ 12 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 432,810 ہو گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 403,800 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16,341 ہو گئی، گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 7 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد  12,669ہو گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,540 ٹیسٹ کئے گئے جبکہصوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,418,471 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور  میں 270، راولپنڈی میں 57 اور پاکپتن میں 45 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملتان میں 41 اور سرگودھا میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 26 اور اٹک میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چنیوٹ میں 15 اور ڈیرہ غازی خان میں 12 جبکہ گجرات میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ قصور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 نو جبکہ گوجرانوالہ لیہ اور رحیم یار خان میں 8 آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں 7 جبکہ حافظ آباد اور اوکاڑہ میں 6 چھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ میانوالی، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں4 چار منڈی بہاؤالدین میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کررونا کی مجموعی مثبت شرح 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور میں مثبت شرح 4.9 فیصد ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی 3.2 فیصد اور فیصل آباد میں 4.7 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ملتان میں 3.1 فیصد اور گوجرانوالہ میں 1.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں،تمام سنٹرز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے،کسی بھی قسم کی رہنمائی  یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔

The post کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلفاسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں،عمران سکندر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email