بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کے چرچے؛ ویڈیو وائرل

ہم مختلف اقسام یا جنس کی دوستی کی داستانوں سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔ یہ جتنی عجیب و غریب ہو اتنی ہی دلچسپ لگتی ہے۔

لیکن کچھ جانور اتنے گھل مل جاتے ہیں کہ وہ بے میل لگتے ہیں؟ بعض اوقات ان کی دوستی بہت
خطرناک لگتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکری اور بندر کے بچے کی آپس میں دوستی ہو گئی ہے۔

حیران کن بات ہےکہ بندرکا بچہ بلاخوف بکری کے ساتھ  گھومتا پھرتا رہتا ہے۔

بندر روزانہ اپنے دوست کے پاس آ جاتا ہے اور اس کے ساتھ خوب مستیاں بھی کرتا ہے جسے دیکھ کر وہاں آنے والے سیاح بھی کافی محظوظ ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے آواز دینے پر بکری جھاڑیوں سے نکلتی ہے اور اس کی طرف دوڑتی ہے جو کہ حیران کن ہے۔

بکری فوراً اس شخص کے قریب آتی ہے اور اس شخص کے ہاتھ میں موجود بیریز کو مزے سے کھانا شروع کر دیتی ہے جبکہ بندر کا ننھا سا بچہ بھی بکری کی گردن کے ساتھ چمٹا ہوا ہوتا ہے اور اُچھلتا ہوا بیریز کھانے کی کوشش کرتا ہے، اور ایک ایک بیری کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کی اس  ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 12 ملین سے زائد افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔

 

The post بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کے چرچے؛ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email