بورے والا میں تیزاب گردی کا واقعہ

بورے والا کے علاقے نواحی آبادی رضوان ٹاون میں تیزاب گردی کا واقعہ سمانے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے علاقے نواحی آبادی رضوان ٹاون میں تیزاب گردی کا واقعہ سمانے آگیا ،سابقہ خاوند نے گن پوائنٹ پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث خاتون کا چہرہ اور بازو بری طرح متاثر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے پہلے میرئے ساتھ زیادتی کی جبکہ گھر سے 25 ہزار نقدی اور طلائی زیور بھی اٹھا کر لے گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

 واضح رہے ملزم ممتاز متاثرہ خاتون کا دوسرا خاوند ہے جس نے طلاق دے رکھی تھی۔

The post بورے والا میں تیزاب گردی کا واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email