عالمی مالیاتی اسکینڈل ہلچل مچانے کو تیار: پاناما لیکس سے بڑے پینڈورا پیپرز آج جاری ہوں گے

دنیا بھر میں پانچ سال قبل پاناما پیپرز کے نام سے ایک مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا تھا جس نے دنیا بھر کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کردی تھی تاہم اب آئی سی آئی جے ایک اور مالیاتی اسکینڈل پر مبنی رپورٹس جاری کرنا شروع کرے گی۔

 سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے سامنےآنے والے اس نئے مالیاتی اسکینڈل کے لیے دنیا کے 600 صحافیوں نے 117 ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے مالی معاملات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

ویب سائٹ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) آج رات ساڑھے 9 بجے ایک اور نئی رپورٹ جاری کرے گی، جس میں مزید ہزاروں خفیہ آف شور کمپنیوں کو سامنے لایا جائے گا۔

اس نئے مالیاتی اسکینڈل میں سابق اور موجودہ عالمی رہنماؤں، نمایاں کاروباری شخصیات، فن کاروں اور اعلی عہدے داروں کی مالیاتی تفصیلات شامل ہوں گی۔

 آئی سی آئی جے کی جانب سے 2016ء میں پاناما پیپرز کے نام سے دستاویزات جاری کی گئی تھیں، جن میں دنیا بھر کی اہم شخصیات کا کالا دھن، آف شور کمپنیاں، خفیہ جائیدادیں ظاہر کی گئیں تھیں۔

تنظیم کے مطابق پاناما پیپرز کے ایک کروڑ 15 لاکھ لیک شدہ دستاویزات سے زیادہ ہیں، جن کی 2016 میں اشاعت سے دنیا بھر میں مالیاتی کرپشن، ٹیکس چوری اور دیگر مالی جرائم سے پردہ اٹھا تھا۔

پاناما پیپرز میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے مالیاتی امور بھی شامل تھے۔

اس رپورٹ کے نتیجے میں ہونے والی تحقیقات کے بعد وہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے۔

کہا جا رہا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں کئی اہم پاکستانی شخصیات کے نام اور مالیاتی امور پر تحقیق شامل ہے۔

اس حوالے سے جرمن صحافی بینڈکٹ سکرنٹز نے کہا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔

آئی سی آئی کی رکن کیوبا کی صحافی پینیلی رمیزیزکا کہنا ہےکہ ایک سال اس سٹوری پر کام کیا اور انہیں اپنے ساتھیوں پر فخر ہے۔

 

 

The post عالمی مالیاتی اسکینڈل ہلچل مچانے کو تیار: پاناما لیکس سے بڑے پینڈورا پیپرز آج جاری ہوں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email