چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) رمیز راجہ  کی صوبائی کوچز کے ساتھ ہونے والی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ‘ریمبو’ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  باسط علی نے مٹینگ کے دوران 59 سالہ رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، ‘کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں’۔

باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز نے بھی سنجیدگی اختیار کرلی۔

The post چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email